کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز 

Dec 02, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام آبادٹر یفک پولیس نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاخصوصی ٹریفک آگاہی اور عملدرآمد مہم کا بنیادی مقصد وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدارآمد کو یقینی بناناہے،تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے، مہم سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصو صی ہدایات جاری کی ہیںاور خصوصی دستے بھی تشکیل دئیے ہیں، جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراؤں اور عوامی مقامات میں کم عمر ڈرائیو رز،لین کی خلاف ورزی،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کر نے،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کے ساتھ شہریوں کوٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دئیے جا رہے ہیں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا ء کوبھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے،سی ٹی او اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں، قانون کی پا سدا ری کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلا نے سے باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور مربوط ٹریفک کا نظام اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں