مری ،چوروں کا گروہ گرفتار، لاکھوں روپے نقد اور قیمتی مسروقہ سامان بر آمد  

 مری (نامہ نگار خصوصی)  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کے دوران مقامی پولیس نے چوروں کے گروہ کو گرفتار کرتے ہوے لاکھوں روپے نقد اور قیمتی مسروقہ سامان بر آمد کر لیا ۔ اس طرح  ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کروائیوں کے دوران۔ایس ایچ او تھانہ مری چوہدری محمد رفیق  اورانچارج چوکی تریٹ عمیر حسن SI اور ان کی ٹیم نے   بھرپور کاروئی کرتے ہوینے مقدمہ نیرا  جہ ارشد محمود سکنہ چھتر کے گھر سے نقد رقم اور طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملزمان راجہ منصور محمد نصیر اور محمد حسرت کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے  مسروقہ 4 لاکھ 500 روپے  نقد اور دیگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا جبکہ محمد خطاب ASI اور ان کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 24 /575 بجر 379 کے ملزمان عمر ابراہیم ولد محمد ابراہیم محمد باسط ولد محمد عثمان ساکن مسیاڑی کو رات کی تاریکی میں گاؤں ڈھک لنک روڈ پر کھڑی  متعدد گاڑیوں کے ٹائر چوری کے الشام میںچوری شدہ ٹائر وں کو بر آمد کرتے ہوے گرفتار کر کیا ۔ایسے میں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی کا کہنا  تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا  ۔

ای پیپر دی نیشن