حضرو (نمائندہ نوائے وقت)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے لیڈر ہیں اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے لوگ بہت تیزی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن ) کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی عوام نے مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کر دیاامن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شرپسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں بار بار وفاقی دارالحکومت پر یلغار کی شدید مذمت کرتا ہوں، کے پی کے حکومت احتجاج کی بجائے اپنی عوام کی مشکلات کا احساس کرے۔کے پی کے حکومت ایسے کام نہ کرے کہ گورنر راج کی نوبت آئے، پاکستان کا معاشی استحکام دشمنوں سے دیکھا نہیں جا رہا۔ میری زمہ داری ہے کہ آپ لوگوں کا خیال رکھوں آپ کے مسائل حل کروں میں گورنر ہاؤس بیٹھنے پر نہیں بلکہ باہر نکل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوںپیپلزپارٹی نے ہمیشہ نہ صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیے ہیں۔