اٹک (نامہ نگار ) پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور بنیا دی حق ہے ، حکومت کو بلا وجہ کسی کی جا نو ں سے کھیلنے کا کوئی اختیا ر نہیں ، مظاہرین کے خلا ف طاقت کا استعما ل کرنا بزدلی کی علامت ہے ، افوا ج پاکستا ن اور پولیس بھی ہما رے بھائی ہیں ، عوام اور افواج کو آمنے سامنے لانے اور ملک میں انتشا ر پھیلا نے والو ں کو ان کے مقصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ، ان خیالا ت کا اظہار سابق امیدوا ر پنجاب اسمبلی و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی را ولپنڈی ڈویژن سردار نا صر خان بنگو نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ 24 نومبر احتجاج کے دورا ن شہید ہونے والو ں کا دل سے دکھ ہے اور ہم ان کے لوا حقین کے دکھ میں برا بر کے شریک ہیں ، ملک کے آئین اور جمہور ی اقتدار کے مطابق پر امن احتجاج کر نا ہر فرد کا بنیا دی حق ہے خوا ہ اس کا تعلق کسی سیاسی جما عت سے ہو یا نہ ہو ، پاکستا ن کی تا ریخ میں ایسا ظلم پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا کہ نہتے کارکنو ں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں مو ت کی نیند سلا دیا۔