فتح جنگ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ کے سیکرٹری اطلا عات حاجی شاہد آف تاجہ بارہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں محنت کشوں ہاریوں کسانوں مظلوموں اور معاشرے کے پسئے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی پیپلزپارٹی آج بھی نچلے طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے یوم تاسیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شاہد نے کہا کہ ان شا اللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے بھر پور جدوجہد کرکے پورے ملک میں حکومت بنائیں گے اور وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، پارٹی نے سردار سلیم حیدر خان کو پارٹی سے وفا کے صلہ میں گورنر شپ کا عہدہ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو کو عزت و مقام اور اہمیت دیتی ہے انھوں نے کہا کہ شہید بھٹو سیاست کو وڈیروں امرا جاگیر داروں کے محلات سے نکال کر غریب کی جھونپٹری تک لے آئے آج یہ لوگ ووٹ کی پرچی کیلئے غریب کی چوکھٹ پر دستک دیتے ہیں شہید نے غریبوں کو جینے کا حوصلہ اور اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کا حوصلہ دیا پیپلزپارٹی کا وجود پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے پیپلزپارٹی نے اس ملک کو آئین دیا لوگوں کو پہچان دی بھٹو عالم اسلام کے عظیم مدبر سیاسی راہنما تھیظالم آمر نے وطن عزیز اور قوم کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کر دیا ۔