اٹک(نامہ نگار) انیل سعید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس دفتر ڈپٹی کمشنر اٹک منعقد ہوا۔ اس موقع پر ظہیر احمد خان سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک، آفتاب احمد خان اور خان بادشاہ چیف آفیسرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ، انچارج ریسکیو 1122، این ایچ اے ،پٹرولنگ پولیس، ٹریفک پولیس, محکمہ شاہرات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر، سول ڈیفنس کے افسران اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور سموگ کا خاتمہ گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔گاڑیوں کی فٹنس، ریفلیکٹر سٹکر لگانا، VICS سے پاسنگ کروانا اور ایکسل لوڈ/ اوور لوڈ سے اجتناب حادثات سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سموگ کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔