سوار محمد حسین شہید سپورٹس کمپلیکس گوجر خان سٹیڈیم میں کبڈی کے مقابلےٍ

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، کھیلتا پنجاب سپورٹس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے بعنوان کھیلتا پنجاب کے ایونٹ راولپنڈی ڈویژن میں کامیابی سے جاری ہیں اس سلسلے میں گوجر خان میں انٹر کلب  ڈویژن لیول کے کبڈی کے شاندار مقابلے سوار محمد حسین شہید سپورٹس کمپلیکس گوجر خان سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس میں چار ڈسٹرکٹ کے کلبوں نے حصہ لیا بیول کبڈی کلب نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے جہلم کبڈی کلب کو تینتیس کے مقابلے میں چالیس پوائنٹ سکور کر کے فائنل میچ میں شکست دی اور ڈویژن لیول کے فائنل میں فتح حاصل کر کے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیامہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہورگورائیہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے کبڈی کے مقابلوں کا افتتاح کیاایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کبڈی میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایک مرتبہ پھرنوجوانوں نے پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ہے اور پنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں، جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اس کی اولین ترجیح نوجوانوں سے کھیلوں کے میدان آباد رکھنا ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سب سے پہلے نوجوانوں کے لئے ہی پروگرامز شروع کئے ہیں اور کھیلتا پنجاب ان سب پروگرامز میں اہمیت حاصل کر چکا ہے نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد سٹیڈیم میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے انہوں نے خطاب میں اپنے علاقے میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے کے لئے بیول میں سٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگلے دس دن میں اس سٹیڈیم کاسنگ بنیاد رکھ کر تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم گوجر خان کی بھی رینوویشن کے کام کا بہت جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن