پنڈدادنخان چوآسیدن شاہ نئی زیر تعمیر سڑک مسافروں کیلئے وبال جان بن گئی

 پنڈدادنخان(ملک شجاع لنگاہ)پنڈدادنخان چوآ سیدن شاہ نئی زیر تعمیر سڑک مسافروں کے لیے وبال جان بن گئی خطرناک پہاڑی ایریا میں ٹھیکیدار تقریبا تین کلومیٹر سڑک اکھاڑ کر غائب ہو گیا ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے 15 نومبر کو اس نئی روڈ کی تعمیر کا افتتاح ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیٹھی نے کیا تھا جو کہ بلا شبہ تحصیل پنڈدادنخان اور چوآ سیدن شاہ کی عوام کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے لییحکومت پنجاب کا ایک بڑا منصوبہ ہے دونوں تحصیلوں کی عوام ملک تنویر اسلم سیٹھی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے  مگر سڑک اکھیڑ کر ٹھیکیدار کے غائب ہونے کی وجہ سے اکھیڑی گئی سڑک کی حالت انتہائی بدتر ہے اور مسافر اذیت ناک سفر کر رہے ہیں محکمہ ہائی وے کے افسران بالا بھی غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ٹھیکدار کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے  سڑک پر مٹی اور دھول نے لوگوں کے حلیے بگاڑکر رکھ دیے ہیں سانس اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگی ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ ہائی وے و دیگر اعلی احکام سے زیر تعمیر سڑک کے کام کو تیزی سے شروع کروانے وجلد مکمل کروانے اور دوران تعمیر سڑک پر آمد و رفت کے موثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن