مری(بیورو رپورٹ)مری کے سینئر صحافی و مری پریس کلب کے نائب صدرخواجہ وامق اقبال کے بھانجے اورجلال خان کے والدمحترم اعجاز خان مختصرعلالت کے بعد قضائے الہی سے انتقال کر گئے،مرحوم ایک انتہائی ملنساراورخوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے،مرحوم کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں H/11 اسلام آباد کے قبر ستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ B بلاک سٹلائٹ ٹان نزد نورمسجد راولپنڈی میں اداکی گئی جس میں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری،صحافتی شخصیات ،سول سوسائٹی،اہلیان علاقہ اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوردعاکی کہ اللہ پاک مر حوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں ۔