کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنے کی باتیں کرنے و الو ں کی اپنی سیاست دا ؤپر لگ چکی ہے آخری کال د ینے والی قیادت اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر خود رات کی تاریکی میں فرار ہو گئی عنقریب این اے 51 کی تمام مسلم لیگی تنظیوں کی تنظیم نو کریں گے پرانے کا رکنوں کے علاوہ نوجوانوں کو بھی تنظیم سازی میں شامل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سا بق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رہائشگاہ اور چوکپنڈ وری بھاٹہ روڈ کی افتتاحی تقار یب سے الگ اکگ خطاب کرتے ہوئے ۔سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجتماع میں سابق چیرمین یوسیز سید راحت علی شاہ،طارق یاسین کیانی،راجہ افتخار،ظفر عباس مغل،توفیق تاج کیانی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری یاسر ولایت،مرزا ساجد و دیگر نے شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ زبیر کیانی ہمارے بزرگ اور مسلم لیگ ن کے مخلص رہنما ہیں کلرسیداں کے لوگوں نے انتخابات میں مجھے بڑی عزت دی میں اپنے ساتھیوں کو مایوس نہیں کروں گا ہر قصبہ اور گاوں تک خود جاں گا،انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی تمام تنظیموں کی جلد تنظیم سازی کے خواہاں ہیں اس بار نوجوانوں کو بھی تنظیمی عہدے دیئے جائیں گے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا رہ کر وفا بنھانے والوں کو مکمل عزت و احترام دیا جائے گا۔نئے آنے والوں کا خیرمقدم کریں گے مگر انہیں پرانے کارکنوں پر اولیت نہیں دے سکوں گا۔مجھ سے غلطیاں اور گستاخیاں ہو سکتی ہیں مگر میں کارکنوں کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔محمد زبیر کیانی نے کہا کہ وہ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے بھی ہیں کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا جس کے ساتھ رہے اسے انتخابی نتائج بھی دیئے جس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں چوکپنڈوری لے جایا گیا جہاں راجہ اسامہ سرور نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ہمراہ چوکپنڈوری سے بھاٹہ ساڑھے چھ کلومیٹر سڑک کی تقریب سنگ بنیاد بھی رکھا جس پر دس کروڑ اٹھ لاگت کی آئے گی۔اس موقع پر چوہدری نعیم بنارس،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار غلام ربانی،خان عثمان یوسفزئی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری شاہد گجر و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے سڑک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انتشار اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔پاکستان کے عوام ملک دشمن اور ملک کیساتھ غداری کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست دا پر لگی ہوئی ہے اور دھرنے کی آخری کال دینے والے کارکنوں کو رات کی اندھیرے میں تن تنہا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تحریک انصاف انتشار کا دوسرا نام ہے۔ امن تباہ کرنے والوں کیساتھ اچھی طرح نمٹنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں،انشا اللہ اگلے اے ڈی پی میں کہوٹہ کلر سیداں کیلئے یونیورسٹی منظور کروانگا۔سوئی گیس کے کم پریشر کے حوالے سے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جی ایم سوئی ناردرن گیس سے بات کر کے اس مسئلے کو حل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے کچھ تعلیمی اداروں کو ایک سال کیلئے آزمائشی طور پر نجی شعبے کے حوالے کیا گیا ہے،۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ انہوں نے حلقہ پی پی 7میں 3ارب کی لاگت سے 16 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دلوائی ہے،چار ماہ کے بعد مزید فنڈز حاصل کر کے دیگر سڑکوں کی حالت بھی بہتر کردونگا۔انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے مگر سوشل میڈیا پر ماحول خراب کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کل بھی نہ کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی والے دھرنے کا نام نہیں لیں گے۔
لیگی حکومت ختم کرنے کی باتیں کرنے والوں کی اپنی سیاست دائوپر لگ چکی : راجہ اسامہ سرور
Dec 02, 2024