جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ ، ڈی اے پی کے 870 بیگزکا خام مال برآمد 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر معیاری کھادوں کی دستیابی اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب نے جعلی کھادوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید سخت کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع عبدالحمید کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ مارا اور موقع سے جعلی ڈی اے پی کے 870 بیگز کا خام مال برآمد کیا۔ اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے خالی بیگ و  پیکنگ میٹریل قبضہ میں لے لیا گیا۔موقع سے ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت کا جعلی مال قبضہ میں لیکر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر وہاڑی میں ایف آئی آر نمبر 2030/24 کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن