بارانی یونیورسٹی اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیروول سروس ہوم ڈیپارٹمنٹ کاایم او یوپر دستخط

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیروول سروس ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کے مابین پروبیشن، پیروول، اور اصلاحی سروسز کے شعبوں میں تعلیم، تحقیق اور تربیت کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کردیئے گئے ہیں، یہ شراکت پنجاب کے قوانین اور پالیسیوں کے مطابق ہے۔وائس چانسلرپیر مہرعلی شاہ بارانی یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈائریکٹر جنرل پروبیشن اینڈ پیرول سروس، محمد شاہد اقبال نے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں ڈاکٹر عبدالصبور (ڈین، سوشل سائنسز)، رجسٹرار عقیل سلطان، ڈاکٹرنازیہ، ڈاکٹر عرفان محمود جنجوعہ اور دیگر یونیورسٹی عہدیداران نے شرکت کی، یہ شراکت داری پروبیشن اینڈ پیروول سروس کی حالیہ کوششوں، بشمول ڈی جی محمد شاہد اقبال کی قیادت میں قائم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ، کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین بھٹہ، چیئرمین شعبہ سوشیالوجی، نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ تعلیمی تحقیق کو عملی میدان میں منتقل کرنے اور پنجاب کے کرمنل جسٹس سسٹم میں جدت لانے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گا۔ انہوں نے ڈی جی محمد شاہد اقبال کی متحرک قیادت کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن