راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام 22روزہ تاجدارِ صداقت کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ خلیفہ اول بلا فصل، امیرالمومنین، سیدناحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے فضائل ومناقب بیان کرنے کے لیے جمادی الثانی کو ماہِ صدیق اکبرکے طورپرمنایا جائے گااور22جمادی الثانی حضرت ابوبکرصدیق کے یوم وصال کی مناسبت سے راولپنڈی میں 22تاجدارِ صداقت کانفرنسز منعقدکی جائیں گی پاکستان ن سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر انجینئر نجم الثاقب کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاجدارِ صداقت کانفرنسز میں جیدعلما ومشائخ اہلسنت، ممتازسکالرزاور مقررین خطابات کریں گے، انجینئر نجم الثاقت قادری کاکہناتھاکہ، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات کو سرکاری سطح پر عام کیاجائے۔