تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے گریڈ 16 کے آفیسر کا تقرر 

Dec 02, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈی سی آفس لاہور نے تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے گریڈ 16 کے افیسر کا تقرر کر دیا۔ ایس او پیز کے مطابق گریڈ 16 سے کم افسران مانیٹرنگ نہیں کر سکتے۔ سینسر مانیٹرنگ کے لیے گریڈ 16 کے افیسر کریگا۔ اس سے پہلے ڈی سی آفس کے کلرک گریڈ 11 کا عملہ سینسر کرتا تھا جس سے فحاشی عام ہو گئی تھی۔اس بارے میں ڈی سی آفس کو متعدد بار ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کے لیے کئی خطوط لکھے گئے لیکن ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی ہوئی جس پر پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد یہ تمام ایس او پیز جاری کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر شازیہ رضوان نے کہا کہ میں پورے پنجاب کے جتنے بھی تھیٹرز ہیں ان کی مانیٹرنگ خود کروں گی اور اچانک وزٹ کروں گی۔

مزیدخبریں