پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاںچوری شدہ گاڑی برآمد،ملزم گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ہدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھیں پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی سے سب انسپکٹر ناصر کیانی اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ ریس کورس سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی ملزم گرفتار مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائیوں میں ریجنز سے 03 اشتہاری اور ایک عدالتی مفرور گرفتار کرکے پابند سلاسل کئے گئے جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن