اسلام آباد(خبرنگار(رواں سال سائبر جرائم پیشہ افراد نے 38ملین سے زیادہ فشنگ حملے کیے چوری شدہ فنانشل کارڈ ڈیٹا کو ڈارک ویب فورمز پر فعال طور پر ٹریڈ کیا جاتا ہے کیسپرسکی خریداری سے متعلق سائبر خطرات کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر گہری نظر رکھتا ہے چونکہ خریدار نومبر اور دسمبر کے دوران بہترین شاپنگ کی تلاش میں بڑے سیلز ایونٹس کی تیاری کرتے ہیں سائبر جرائم پیشہ افراد اور دھوکہ باز اس ٹرینڈ سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیںذاتی ڈیٹا، فنڈز چوری کرنے اور دھوکہ دہی کے ذریعے شاپنگ کے لالچ کے ذریعے مالویئر پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جنوری اور نومبر 2024کے درمیان کیسپرسکی سلوشنز نے آن لائن شاپنگ ادائیگی کے نظام، اور بینکنگ اداروں سے متعلق 38,473,274 فشنگ حملوں کو روکا ہے یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25فیصد کے نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے