197 کلوگرام منشیات  برآمد ،5 ملزمان گرفتار

Dec 02, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتارکیے ،کاروائیوں میں 1 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 197 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب روانہ ہونیوالے مسافر کے پیٹ سے 49 ہیروئین بھرے کیپسول برآمدکیے،چکلالہ، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 32 گرام ویڈ برآمدکی گئی کوئٹہ می کچلاک روڈ پر گاڑی سے 20 کلوگرام چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتارکیے،پشین کے علاقے سرانان میں واقع گھر میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 176 کلو 400 گرام چرس برآمدکیگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزیدخبریں