راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی سیکریٹری مظفر محمودقریشی اور ڈاکٹر مظہر قیوم جناح اقبال ساتھ ایشین فورم کے زیر انتظام 8 دسمبر کو غریب اور مستحق خاندانوں میں گرم رضائیاں تقسیم کریں گے .فورم کے چئیرمین رانا عبدالباقی نے بتایا کہ یہ تقریب جناح اقبال سکول اصغر مال راولپنڈی میںمنعقد ہوگی ۔سابق وفاقی سیکریٹری مظفرمحمود قریشی تقریب کی صدارت کریںگے جبکہ ڈاکٹرمظہر قیوم مہمان خصوصی ہونگے . ان کے علاوہ کرنل (ر) بختیارحکیم اور سجاد عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حاضرین سے خطاب کریں گے . خطاب کا موضوع جناح اوراقبال کے فرمودات ہونگے . رانا عبدالباقی نے کہا کہ رضائیاں تقسیم کرنے کیلئے تقریب اس لئے منعقد کی جاتی ہے کہ اس میں صاحبان علم مہمانان لوگوں کو اپنے اسلاف کی تعلیمات اور اقوال زریں سے آگاہ کرسکیںتاکہ معاشرے کی اصلاح کا کام بھی ساتھ ساتھ ہوتا رہے