5وفاقی ٹیچنگ ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کیلئے اسکریننگ ٹیسٹ مکمل 

Dec 02, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار)ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) نے اسلام آباد کے پانچ اہم  ٹیچنگ ہسپتالوں میں  پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی کا اپنی نوعیت کا پہلا اور بڑے پیمانے پر انعقاد کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے صحت کے شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس تاریخی اقدام میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد امیدواروں نے مہارت اور تحریری ٹیسٹ میں حصہ لیا، جس نے شفاف اور مؤثر بھرتی کے نئے معیار قائم کیے ہیں پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) اسلام آباد، فیڈرل میڈیکل کالج (ایف ایم سی)، فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریہیبلیٹیشن میڈیسن ( نرم ) میں میں ہونا تھی ۔ اسکریننگ کا عمل نومبر کے پہلے عشرے میں مکمل کیا گیا اس عمل میں سکلز ٹیسٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ ہوا ۔ یہ تمام مراحل تین ماہ کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے ساتھ مکمل کیے گئے

مزیدخبریں