اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پولیس نے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور پرا پرٹی مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون کرکے 69 ملزمان گرفتارکر لئے ڈ ی آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اشتہاری عادی مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران تلاشی اور جانچ پڑتال کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کرتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گردگھیرا تنگ کریں اورانکو گرفتار کر کے جلد مقدمات کو یکسو کریں ۔