راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین متحدہ علما محاذ امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ یورپی ممالک سے ملنے والی ایڈ اور ایڈز نے مسلمانوں کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔کلمہ رسولؐ پڑھنے والے اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے ۔ایڈز ڈے منانے کی نہیں مٹانے کی چیز ہے۔ رسول کریم ؐکی پاکیزہ زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے وہ بیماریاں جو معاشرے کو برباد کرتی ہیں اسلام اپنے ماننے والوں کو سختی سے روکتا ہے۔ آج انسان جن اخلاقی برائیوں سے دوچار ھے اس کا سب سے بڑا سبب شریعت رسول ؐسے روگردانی ھے اسلام کی سچائی سے منہ موڑ کر بے حیائی اور فحاشی سے دل لگانا قیامت کی نشانی ہے۔ یورپ کی بے حیائی اور بد اعمالی کو روشن خیالی تصور کرنا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔ہمیں سوچنا ھوگا ۔ہم نسل نو کو کس چیز کا تحفہ دے رھے ھیں ۔ ایڈز سے بچنے کا واحد علاج یہ ہے کہ ہم اپنا رخ نبی پاکؐ کی سیرت کی طرف موڑ لیں ۔