اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) برطانیہ کی ممتاز و متحرک سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی کل بروز منگل کو پاکستان پہنچیں گے پاکستان میں قیام کے دوران وہ سیاسی و عسکری قیادت، مذہبی رہنمائوں، صحافتی حلقوں اور کاروباری شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کریں گے،امین مرزا گوجرخانوی شمالی علاقہ جات کا وزٹ اور پاکستان بھر میں اولیا اللہ کے آستانوں پر حاضری دیں گے پاکستان روانگی کے موقع پر امین مرزا گوجرخانوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان میرے قلب و روح میں بستا ہے پوری دنیا گھوم لی لیکن پاکستان جیسی اپنائیت اور سکون کہیں نہیں ملا، پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنے کا خواب آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بحال کرنے میں دن رات کوشاں ہیں اوورسیز پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، پاکستان افراتفری جیسی صورت حال کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کے لیے آپس کے اختلاف بھلا کر ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔
برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی کل پاکستان پہنچیں گے
Dec 02, 2024