راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قتل کے2مقدمات میں 2مجرموں کو عمر قید، 7لاکھ رروپے ہرجانہ اور2لاکھ روپے جرمانہ، منشیات کے مقدمات میں 2مجرموں کو 25سال قید سخت اور 1لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزائیں سنائی گئیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید اور5لاکھ روپے ہرجانے ادا کرنے کی سزا سنائی ہے، مجرم محمد تاج نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی کے سسر غلام نبی کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ سال 2001 تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے منشیات کے مقدمے میں مجرم کو 16 سال قیدسخت اور 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم سرفراز سے 1530گرام چرس اور 430 گرام آئس برآمد ہوئی تھی، مجرم کو روات پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیاتھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید،2 لاکھ روپے جرمانے اور 2لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم خالد کے خلاف تھانہ نیو ٹان پولیس نے گزشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان مدثر نے منشیات کے مقدمے میں مجرم کو 9 سال قیدسخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم لیاقت شاہ سے1 کلو 240 گرام چرس برآمد ہونے پر واہ کینٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔