کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے06 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نعیم، حسن، طاہر،یعقوب،شہریار اور کفایت اللہ شامل ہیں

ای پیپر دی نیشن