راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھریلو چپقلش پر چند روز قبل اپنی ساس کو قتل کرنے والے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا،ملزم شاہد نے لکڑی کے وار سے اپنی ساس کوثر بی بی کو زخمی کیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھیں،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں رواں ماہ درج کیا گیا۔
ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Dec 02, 2024