چیزئیس کا انٹرنیشنل بلائنڈ ٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی اسپانسرشپ کا اعلان

Dec 02, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈچیزئیس نے انٹرنیشنل بلائنڈ ٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی اسپانسرشپ کا اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین کارکردگی کی تلاش میں مدد کررہاہے یہ منفرد ٹورنامنٹ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے والے بلائنڈ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے کو ظاہر کرتا ہے جیسے جیسے بلائنڈٹی ٹیونٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ملتان میں ہونے جا رہے ہیں،چیزئیس ملک بھر میں چیزی خوشیاں پھیلانے کے عزم کا اعادہ کررہاہے اپنے ہیروز کوکھیل کے میدان کے اندر اور باہر سپورٹ کرنے کا مقصدمداحوں کے لیے ان کے غیر معمولی سفر کی خوشیوں کے لمحات کو یادگاربنانا ہے چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہاہے کہ،چیزئیس کو اس باوقار ایونٹ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے۔

مزیدخبریں