نو منتخب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (خبرنگار) نو منتخب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاحلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد نے کہ کہا کہ ذمہ داری بلاشبہ ایک بھاری کام ہے لیکن جب اللہ تعالی اس کام کے لیے کسی کو منتخب کرتے ہیں تو راہنمائی اور استعانت بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جسے ذمہ داری کے لیے اللہ نے منتخب کیا ہے وہ یقینا اس کا اہل ہے،اس لیے اللہ کی مدد کا پورا یقین کرتے ہوئے اس بوجھ کو اٹھایا جائے تو صالحیت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داریاں انسان کو اس طرح مانجھتی ہیں جیسے آگ سونے کو کندن بناتی ہیں۔ قبل ازیں رکن ضلعی شوری راحیلہ بقائی نے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ناظمہ کی حیثیت کسی مشین کو چلانے کی ہے تو ارکان جماعت اس مشین کے پرزے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن