ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن الیکشن میں شاہین گروپ بھر پور حصہ لے گا، اجمل بلوچ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آب پارہ مارکیٹ کے الیکشن میں شاہین گروپ بھر پور حصہ لے گا اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے اور دن رات ایک کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شاہین گروپ کے صدارتی امیدوار اجمل بلوچ اور امیدوار برائے سیکرٹری جنرل اختر عباسی نے تاجروں کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران مارکیٹ میں لاتعداد ترقیاتی کام کرائے جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوایا ۔ اور مارکیٹ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے کیمروں کی تنصیب کرائی اور مانیٹرنگ کے لئے کمرہ مختص کر دیا ۔ چوری چکاری اور وارداتیں کم ہوگئی ہیں آئندہ کامیابی حاصل کر کے ملٹی سٹوری پارکنگ اور دکانوں پر مزید سٹوریاں بنوانے کی اجازت لیں گے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق الیکشن کے لئے پولنگ 12 دسمبر کو ہوگی

ای پیپر دی نیشن