انجمن پٹواریان آل پاکستان گلگت بلتستان بشمول آزاد جموں و کشمیرکا ہنگامی اجلاس

Dec 02, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار)انجمن پٹواریان آل پاکستان گلگت بلتستان بشمول آزاد جموں و کشمیر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت خالد خان سواتی صدر انجمن پٹواریان آل پاکستان گلگت بلتستان بشمول آزاد جموں و کشمیر نے کی،اجلاس میں سرپرست اعلیٰ چوہدری عبد المجید جٹ ،صدر پٹواریان ریاست آزاد جموں و کشمیر راجہ مظہر اقبال ،جنرل سیکریٹری چوہدری تنویر حسین،جنرل سیکریٹری گلگت بلتستان سید مشتاق شاہ ،چیئرمین سپریم کونسل سید مکمل شاہ ،ممبر سپریم کونسل عمر مسعود بٹر نے شرکت کی،اجلاس میں گلگت بلتستان کے صدر زاکر اخونزادہ اور جنرل سیکرٹری مشتاق شاہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز بارے باہمی مشاورت کی گئی ،اجلاس میں طے پایا کہ انجمن پٹواریان و گرداوران گلگت بلتستان کی طرف سے 5 دسمبر 2024 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ/مطالبات پیش کیے ہیں ان کو منظور نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے صوبوں خیبرپختونخوا ،پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور ریاست آزاد جموں وکشمیر تک لے جایا جائے گا،اجلاس ملک پاکستان  و قوم کی سلامتی اور گلگت بلستنان کے پٹواریان کی کامیابی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

مزیدخبریں