وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے کریک ڈاؤن،12گرفتار

Dec 02, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیااس سلسلہ میں تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ شالیمار ، تھانہ کھنہ،تھانہ انڈسٹریل ایریا ،تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کورال پولیس ٹیموں نے ملزمان شہباز ،ابرار،سنیل اعجاز ،عماد علی ،احتشام الحق،سعد نبیل اورامیر حمزہ وغیرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50 لیٹر شراب ،144 گرام ہیروئن ،02عدد پستول معہ ایمونیشن اور 02 عدد خنجر برآمد کرلئے، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 05 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میںلائی گئی۔

مزیدخبریں