سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ،807پوائنٹس کا اضافہ

Dec 02, 2024 | 10:56

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت اور بہتری دیکھنے میں آئی۔ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 807پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 2 ہزار 164 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا تھا ۔انٹربینک میں ڈالر278روپے 5پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے7پیسے پر بند ہوا ، رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کردی تھی۔ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ،گذشتہ 17ماہ کے دوران60ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہوا  تھا،ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 1496 پوائنٹس تک پہنچا ، رواں ہفتے مجموعی طور پر 3559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں