وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

 وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام4بجے طلب کر لیا۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، 21نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا،ملک میں امن وامان کی صورتحال اور معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا، بگاس سے بجلی بنانے والی آٹھ پاور پلانٹس کے ٹیرف کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔بجلی بنانے والی آٹھ کمپنیوں میں جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز، انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی شامل ہیں، ٹیکس کے حصول کیلئے کیے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔وزراء اور وفاقی سیکریٹریوں کو بیرون ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور ہوگا، سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 کی منظوری پر فیصلہ ہو گا، بیرون ملک پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری کا امکان ہے۔مارکیٹ میں یوریا قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی امکان ہے، وکلاء ویلفیئر اور پروٹیکشن ایک کے تحت جرائم کی سماعت کے لیے عدالتوں کی نامزدگی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سٹریٹجک ریاستی ادارہ قرار دیا جائے گا، ادویات کیلئے قومی قیمت کمیٹی کی تشکیلِ نو پر بھی کابینہ بحث کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن