امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نےاپنے بیٹے کیلئے صدارتی معافی کے اختیار کااستعمال کیا ہے،ہنٹر بائیڈن کو2فوجداری مقدمات میں مجرم قراردیاگیاتھا۔جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ عہد ہ سنبھالنے کے بعد سے محکمہ انصاف کی فیصلہ سازی میں مداخلت نہیں کی ، بیٹے پرغیر منصفابہ طور پرمقدمہ چلتے دیکھا،پہلا مقدمہ ٹیکس چوری، دوسرا غیر قانونی طور پراسلحہ رکھنے کاتھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار موجودہ صدر کے بیٹے کومجرم قرار دیا گیا۔