30سال پرانی کتاب 30ہزار یورو میں فروخت

ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون کی کتاب کا پہلا نایاب ایڈیشن جسے1997 میں صرف دس یورو میں خریدا گیا تھا حال ہی میں تیس ہزار یورو میں فروخت ہواہے۔
کرسٹین میک کلوچ نے نوے کی دہائی میں اپنے بیٹے ایڈم کیلئےیہ کتاب سٹریٹ فورڈ میں خر ید ی تھی، کرسٹین میک کلوچکا کہنا ہے کہانھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب30سال بعد اتنی قیمتی ہو گی۔
ہینسنز آکشنرز کے مطابق یہ کتاب جس کی قیمت تیس سے پچاس ہزاریورو کے درمیان ہے، اُن پانچ سوکاپیوں میں سے ایک ہے جو پہلے فلاسفرز اسٹون کی سیریز میں شائع ہوئی تھیں۔
ایڈم میک کلوچ نے بتایا کہ یہ کتاب چیسٹر فیلڈ میں انکے خاندان کے پرانے گھر میں ایک الماری میں رہ گئی تھی،ایڈم کوسال2020میں لاک ڈاؤن کے دوران اس ناول کی ممکنہ قدر کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے پہلے ایڈیشن کے بارے میں دیگر کہانیاں دیکھیں۔

ای پیپر دی نیشن