مجھ پر موٹر سائیکل چوری کے ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں:عمرایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ راہدرای ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن لیڈر ہوں اور جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہوں۔عمرایوب نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں، ہری پور کے عمران عباسی کو گولی لگی ان کی شہادت ہوئی ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ کسی کو گولی نہیں لگی، یہ آئیں ہم انکو دکھا تے ہیں عمران عباسی کو کو کندے پر گولی لگی ہے اور پیٹ سے نکلی ہے اس سے پتہ لگتا ہے کہ گولی اوپر سے لگی ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ امریکہ کا عطیہ کیا ہوا اسلحہ پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہوا ہے،یہ  اسلحہ امریکہ کے عوام نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے دیا تھا،اسکی نکوائری ہونی چاہیے کہ کیو ںیہ اسلحہ استعمال ہوا،ہماری لیڈر شپ ڈی چوک میں موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن