پاکستانی دریاوں اور آبی ذخائر میں کتنا پانی ہے؟تازہ ادادوشمار جاری۔

Dec 02, 2024 | 15:11

تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار کیوسک اور اخرج 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج  11 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخرج  18 ہزار 800 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27  ہزار کیوسک، چناب  مرالہ کے مقام پر آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج  2 ہزار 500 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 67 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 62  ہزار 800 کیوسک، چشمہ آمد 56 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 56 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 53 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک،گدو آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 900 کیوسک، سکھر آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموںآمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 5 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح  1491.67  فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ  2.770 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050  فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1155.05 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح   1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.912 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح  641.60   فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.055 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

مزیدخبریں