پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں لیکن مجبور کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے ہیں، یہ آخری ورننگ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں، علی امین کے بھی وارنٹ نکلے تھے، حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہی ہے کہ کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھے ان کو ٹیبل پر بٹھایا تھا، پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی۔ا نہوں نے کہا کہ مسائل پر بات ہوسکتی ہے لیکن این آر او پر نہیں، ہم بلاول بھٹو زرداری کی بات غور سے سنتے ہیں ان کی نشاندہی اہم ہوتی ہے۔