لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کم نہ ہو سکی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔باغوں کے شہر لاہو رمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 277 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے فیز فائیو کا اے کیو آئی 459 پر جاپہنچا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 433 رہا، گلبرگ کے علاقے مین اے کیو آئی کی شرح 416 رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا آج کوئی امکان نہیں ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے اعدادوشمار کے مطابق باغوں کے شہر میں ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا ۔

ای پیپر دی نیشن