برطانیہ میں پہلی بار600 سے زائدتارکین وطن ملک بدرکر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 109بچو ں سمیت600 سے زائد برازیلی شہریوں کو3چارٹرڈ طیاروں سے واپس بھیج دیا گیا، پہلی پرواز9اگست کو205 افراد،دوسری 23اگست کو206 ،تیسری 27 ستمبر کو218افرادلے گئی تھی۔برطانوی میڈیانے کہا کہ تمام افراد کی واپسی رضاکارانہ قراردیا گیا، ہوم آفس واپس جانے والوں کیلئے 3ہزارپائونڈ امداد کااعلان کرچکا ہے۔