پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1917 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،،338کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 85 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 1 ارب 55 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 103,386 جبکہ کم ترین سطح 101,921 پوائنٹس رہی۔