یو اے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے: مریم نواز

Dec 02, 2024 | 16:54

ویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کو 53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں. یو اے ای دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے. متحدہ عرب امارات نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا. یو اے ای کے قومی دن پراپنے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے. یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے. اس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی اقتصادی اور سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. یو اے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے. دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں. متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔

مزیدخبریں