اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی۔وزیراعظم شہباز شریف سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کے لیے دن رات محنت کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دی گئی۔شہباز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح کے لیے وفاق اور پنجاب ملک کر اقدامات کریں گے
فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی:وزیراعظم
Dec 02, 2024 | 17:17