پاکستان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔کراچی میں آئندہ سال اپریل میں ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا میلہ سجے گا،انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 6 سے 10 اپریل تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ میں مینز سنگز اور ویمن سنگلز ایونٹ ہوں گے،دونوں ڈراز میں32،32 کھلاڑی شامل ہوں گے.ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 60 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق مایہ ناز اسکواش پلیئر جان شیر خان پی ایس اے ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں،جان شیر خان پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے دوسرے قومی کھلاڑی بن گئے۔جان شیر خان نے ریکارڈ8مرتبہ ورلڈ اوپن اور6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا،انہوں نے پروفیشنل اسکواش میں ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیت رکھے ہیں۔جان شیر خان کو 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے.جان شیر کے ساتھ ملائیشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ بھی ہال آف فیم میں شامل ہوئی ہیں۔