پولیس ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ کےمہاجرین کی بحالی سے متعلق ادارے یواین ایچ سی آر کے ریجنل چیف جان سیلواکی کو آج کوئٹہ شہر سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے دفترجا رہے تھے۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ان کا پاکستانی ڈرائیورسید ہاشم رضاجاں بحق ہو گیا جبکہ عالمی ادارے کے اہلکار کو اغوا کرنے کے بعد ملزمان انہیں کسی نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں ان کی بازیابی کیلئے کارروائی کررہی ہیں اور کئی علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ اس اغوا کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ۔ حکام کے مطابق مغوی اہلکار کا تعلق امریکہ سے