بھارتی فلم ”مائی نیم از خان“ مسلمانوں کو بدنام کرنیکی سازش ہے: فلمی شخصیات

لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارتی فلموں میں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔ بھارت کی نئی فلم ”مائی نیم از خان“ میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے اور اس فلم میں مسلمان دہشت گرد کا کردار ایک مسلمان اداکار شاہ رُخ خان نے ادا کیا ہے۔ پاکستان کے محب وطن حلقوں نے اس فلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستان میں اس کی نمائش کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور ممبر کاپی رائٹ بورڈ جمشید ظفر نے کہا کہ بھارت کو فلم بنانے کے لئے ایسے موضوعات ہی ملتے ہیں جن میں مسلمانوں کو بدنام کیا جائے‘ انہیں دہشت گرد کے طور پر دکھایا جائے یا ہندو لڑکے کی شادی مسلمان لڑکی کے ساتھ کرائی جائے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش ہی نہیں۔ ہدایت کار پرویز رانا نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی دہشت گردی کی بہت قیمت ادا کر چکے ہیں اب بھارت نے ہمیں دنیا میں بدنام کرنے کی نئی چال چلی ہے۔ معروف فلم ڈائریکٹر حسن عسکری نے کہاکہ بھارت نے عرصہ دراز سے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ وہ آئے روز مسلمانوں کو بدنام کرتا رہتا ہے۔ معروف فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ناصر ادیب نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ ایسی فلموں کی نمائش کی اجازت ہرگز نہ دے جن میں پاکستان ےا اسلام کے خلاف بات کی گئی ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...