ساﺅتھ ایشین گیمز کے چھوتے روز پاکستان 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا

Feb 02, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 11 ویں ساوتھ ایشن گیمز کے چوتھے روز پاکستان 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گیا۔ بھارت 11 گولڈ میڈل کے گیمز میں ٹاپ پوزیشن براقرار رکھے ہوئے ہے۔ ساوتھ ایشن گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی جس میں چھ گولڈ کے علاوہ 8 سلور اور دو برانز میڈل شامل ہیں۔ بھارت کے مجموعی میڈلز کی تعداد 17 ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ساوتھ ایشین گیمزکے اسکواش‘ ویٹ لفٹنگ اور جوڈو ایونٹ میں مزید پانچ طلائی تمغے جیت لئے۔ ایونٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلزکی تعداد چھ ہوگئی۔ ڈھاکا میں جاری ساو¿تھ ایشین گیمز کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کی 85 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں پاکستان کے خرم شہزاد نے طلائی تمغہ جیتا۔ عثمان امجد نے 94 کلوگرام کٹیگری میں گولڈمیڈل سینے پر سجایا۔ جوڈو ایونٹ میں پاکستان کے آیت اللہ اورزاہد نے گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان نے جوڈوایونٹ میں دو سلور اور ایک برونز میڈل بھی حاصل کیا۔ کرکٹ میں پاکستان نے مالدیپ کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ کبڈی ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 15 کے مقابلے میں 19 پوائنٹس سے شکست دی۔ اسکواش کے فائنل میں پاکستان نمبر ایک عامر اطلس خان نے اپنے ہم وطن فرحان محبوب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-11, 10-12 اور 7-11 سے شکست دی یہ مقابلہ صرف 44 منٹ جاری رہا۔ اس طرح عامر اطلس نے گولڈ اور فرحان محبوب نے سلورمیڈل حاصل کیا۔
مزیدخبریں