پشاور, بڈھ بیرتھانے کے قریب گاڑی میں دھماکہ، تین خواتین اور دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور پچیس زخمی

دھماکہ تھانے کے قریب گاڑیوں کے سٹینڈ میں کھڑی ایک گاڑی میں پہلے سے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اوردو بچے بھی شامل ہیں جو دھماکے کے وقت ایک گاڑی میں موجود تھے۔ دھماکے کے بعد گاڑیوں اور ارد گرد کی دکانوں میں آگ لگ گئی اورمتعدد دکانیں منہدم ہوگئیں، اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی سی او سراج احمد نے دھماکے میں نوافراد کے جاں بحق اورانیس افراد کے زخمی ہونےکی تصدیق کی دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا، اس دوران ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پینتالیس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن