فنی خرابی کے باعث زمزمہ گیس فیلڈ بلند ہوگئی. سوئی گیس کمپنی کو ایک سو پچانوے ملین مکعب فٹ کمی کا سامنا جبکہ بھٹ گیس فیلڈ سے بھی سپلائی صرف پچاس ملین مکعب فٹ رہ گئی. سوئی گیس حکام کے مطابق زمزمہ گیس فیلڈ فنی خرابی کے باعث مکمل طور پر بند ہوگئی حکام کے مطابق تین گھنٹے میں مرمت کا کام مکمل کرکے فیلڈ بحال کردی جائے گی. لیکن گیس سپلائی بحال ہونے میں چوبیس گھنٹے لگیں گے دوسری جانب مرمت \\\' کام کے بعد شروع کی جانے والی بھٹ گیس فیلڈ تین سو چالی ملین مکعب فٹ گیس کی بجائے صرف پچاس ملین مکعب فٹ گیس فراہم کررہی ہے سوئی گیس حکام کے مطابق کے ای ایس سی کو گیس سپلائی ایک سو دس ایم ایم سی اف سے کم کرکے چوالیس ایم ایم سی ایف کردیا گیا ہے ادھر کے ای ایس سی نے کہا ہے کہ گیس سپلائی میں کمی کے بعد صنعتی علاقوں میں چھ چھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی