مہمند ایجنسی ، انارگی چیک پوٹ پر شدت پسندوں کا حملہ،تین سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ، جوابی فائرنگ میں پندرہ شدت پسند بھی ہلاک ۔

مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی میں ڈیرھ سو سے زائد شدت پسندوں نے انارگی چیک پوسٹ پر راکٹوں سےحملہ کردیا۔جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ فورسز نے فوری طور پر شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شدت پسند مارے گئے ۔ سکیورٹی فوسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن