چیلسی نے لیور پول سے تعلق رکھنے والے ہسپانوی کھلاڑی فرنینڈو ٹورس کو پانچ کروڑ پاؤنڈ میں خرید لیا،یوں وہ برطانوی فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ۔

Feb 02, 2011 | 11:46

سفیر یاؤ جنگ
ورلڈ کپ کے فاتح ہسپانوی سکواڈ کے رکن سٹرائیکر فرنینڈو ٹورس نے دو ہزارسات میں سپینش لیگ کی کلب اٹلیٹکو میڈرڈ سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ میں معاہدہ کیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کا خواب بن گئے تاہم انہوں نے انگلش کلب لیورپول کو ترجیح دی۔ سٹرائیکر فرنینڈو ٹورس نے لیورپول کی جانب سے ایک سو بیالیس میچوں میں اکیاسی گول کئے۔ چیلسی نے ڈچ کلب آئی ایکس سے سٹرائیکر لوئیس سوریز کو بھی خرید لیا ہے، اطلاعات ہیں کہ ان کی قیمت تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز لگائی گئی ہے۔
مزیدخبریں